فیفا ورلڈ کپ 2022 اب تک کا مہنگا ترین ٹورنامنٹ 

فیفا ورلڈ کپ 2022 اب تک کا مہنگا ترین ٹورنامنٹ ہے، فیفا ٹورنامنٹ کے میزبان ممالک کا اعلان آٹھ سے دس سال پہلے ہی کردیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنی تیاریاں مطلوبہ وقت تک مکمل کرسکیں۔کئی سال پہلے نامزدگی کا مقصد اخراجات کا تخمینہ لگانا ہوتا ہے، ابتدائی اخراجات فیفا فراہم کرتا ہے تاکہ کام کا آغاز ہوسکے لیکن دیگر اخراجات میزبان ملک کے ذمہ ہوتے ہیں۔قطر ورلڈ کپ کی میزبانی کے اخراجات تقریباً 220 ارب ڈالر بتائے جارہے ہیں، یہ روس میں منعقد ہونے والے پچھلے فٹبال ورلڈ کپ کی لاگت سے تقریباً 20 گنا زیادہ ہے، قطر نے عالمی کپ کے 64 میچوں کے لیے 8 اسٹیڈیمز اور ایک عارضی اسٹیڈیم بنایا ہے۔تمام اسٹیڈیم کی تعمیر میں تقریباً 6 سے 10 ارب ڈالر کی لاگت آئی جبکہ بقیہ اخراجات قطر قومی پلان 2030 پر ہوئے، جس میں ہوٹلوں کے ساتھ ایک جدید ترین سب وے نیٹ ورک اور ہوائی اڈے شامل ہے۔

ٹورنامنٹفٹبال ورلڈ کپ ۲۰۲۲فیفا ورلڈ کپقطرمہنگا
Comments (0)
Add Comment