سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے۔دنیائے فٹبال کا سب سے بڑا میلہ آج سے قطر میں سجے گا، رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے فیفا ورلڈ کپ کا آغاز ہو گا، فٹبال کا تاج سر پر سجانے کے لیے 32 ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔
افتتاحی میچ آج میزبان قطر اور ایکواڈور کے درمیان ہو گا، اہم مقابلوں میں ایران اور امریکا کا ٹکراؤ 30 نومبر کو ہو گا۔