فیفا ورلڈ کپ میں نیدر لینڈز اور ارجنٹینا نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

فیفا ورلڈ کپ میں نیدر لینڈز اور ارجنٹینا نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔قطر میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ 2022 میں نیدرلینڈز امریکا کو شکست دے کر کوارٹرفائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔پری کوارٹر فائنل مرحلے میں نیدرلینڈز کی ٹیم نے امریکا کو 1-3 سے شکست دی۔میچ کے 10 ویں منٹ میں نیدرلینڈز کے میمفس ڈیپے نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی۔دوسری جانب پری کوارٹر فائنل راونڈ میں ارجنٹینابھی آسٹریلیا کو 1-2 سے ہرا کر اگلے مرحلے میں پہنچ گئی ہے۔فاتح ٹیم کی جانب سے لیونل میسی اور جولین الوریز نے ایک ، ایک گول سکور کیا جبکہ آسٹریلوی ٹیم کی جانب سے واحد گول اینزو فرنینڈز نے کیا۔میگا ایونٹ کے پہلےکوارٹر فائنل میں 9 دسمبر کو ارجنٹینا کا مقابلہ نیدر لینڈز کی ٹیم سے ہوگا۔

ارجنٹینافٹبال ورلڈ کپ ۲۰۲۲فیفا ورلڈ کپکوارٹرفائنلمیچنیدر لینڈ
Comments (0)
Add Comment