فٹبالر لیونل میسی کو پیزا کے بد ترین انتخاب پر مذاق کا نشانہ بنا دیا گیا۔


حال ہی میں لیونل میسی کی جانب سے پیزا کے انتخاب کو بدترین قرار دیا گیا اور سوشل میڈیا پر ان کی پسند کا مذاق بھی اڑایا گیا۔

لیونل میسی نے حال ہی میں جیسے ہی اپنے کھانے کی تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی تو یہ تیزی سے انٹرنیٹ ٹرولنگ کا نشانہ بن گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسٹار فٹبالر نے میامی سے پیزا کی تصویر شیئر کی جسے دیکھ کر ان کے مداح کافی حیران اور پریشان نظر آئے۔

برطانوی اخبار کے مطابق لیونل میسی کی جانب سے جو پیزا منتخب کیا گیا تھا اس پر حد سے زیادہ ٹماٹر کے ٹکڑے، زیتون اور پیاز موجود تھی

لیونل میسی
Comments (0)
Add Comment