پولیس کی جانب سے پاکستان تحریکِ انصاف کے گرفتار رہنما فواد چوہدری کو لاہور پہنچا دیا گیا جہاں انہیں پہلے فارنزک لیب پھر ان کے گھر لے جایا گیا۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کی جانب سے فواد چوہدری کو پہلے لاہور میں واقع فارنزک سائنس لیبارٹری لایا گیا، تاہم کچھ ہی دیر کے بعد انہیں فرانزک لیب سے واپس لے گئے۔ذرائع کے مطابق پولیس فواد چوہدری کو ان کے گھر لے کر گئی ہے جہاں ان کی موجودگی میں گھر کی تلاشی لی جائے گی۔اس سے قبل پولیس فواد چوہدری کو فوٹو گرامیٹری ٹیسٹ کے لیے اسلام آباد سے لاہور لائی تھی۔#FawadChaudhry#FawadChaudhryArrested#HighSecurity #AdiyalaJail #PTIOfficial