شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کو تنقید کا نشانہ بنانے پر عرفی جاوید نے اداکارہ کنگنا رناوت کوآڑے ہاتھوں لے لیا۔فلم ‘پٹھان’ کی کامیابی پر شاہ رخ خان کو ہر طرف سے مبارکباد پیش کی جارہی ہیں، سوشل میڈیا پر پریا گپتا نامی صارف نے پٹھان کی کامیابی پر بات کرتے ہوئے لکھا کہ ہندو مسلمان شاہ رخ خان سے یکساں محبت کرتے ہیں اور یہ اس لیے کہ ہندوستان سپر سیکولر ہے پوسٹ میں مداح کی جانب سے تھیٹر پر فلم کے گانے کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی۔مداح کے جواب پر اداکارہ کنگنا رناوت نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بہت اچھا تجزیہ، اس ملک نے صرف اور صرف تمام خانز سے محبت کی ہے اور کبھی کبھی صرف اور صرف خانز، مسلم اداکاراں کا جنون ہے۔اداکارہ کی جانب سے مزید لکھا گیا کہ لہذا بھارت پر نفرت اور فاشزم کا الزام لگانا بہت ہی غیر منصفانہ ہے، پوری دنیا میں بھارت جیسا کوئی ملک نہیں۔کنگنا رناوت کی اس ٹوئٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے عرفی جاوید نے لکھا کہ او میرے خدایا! ہندو اداکار مسلم اداکار، یہ کس قسم کی تقسیم ہے، مذہب کی جانب سے آرٹ کو تقسیم نہیں کیا گیا، یہاں سب اداکار ہیں۔واضح رہے 2021 میں اداکارہ کنگنا رناوت کے ٹوئٹر اکانٹ پر پابندی عائد کی گئی تھی اور اب تقریبا دو سال بعد حال ہی میں ان کا ٹوئٹر اکانٹ بحال ہوا ہے۔