فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘نے نہ صرف قومی سطح پر فلمی شائقین کو محظوظ کیا بلکہ پوری دنیا میں باکس آفس پر شاندار پذیرائی حاصل کی۔
یہ فلم دنیا بھر میں باکس آفس پر 150 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کمانے کے بعد، 4 ماہ میں برطانیہ اور آئرلینڈ میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی اب تک کی برصغیر کی سب سے کامیاب فلم بن گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘نے برطانیہ میں اپنی ریلیز کے پانچویں ہفتے میں 44,149 پاؤنڈز کمائے، جس کے بعد فلم کا برطانوی باکس آفس پر بزنس تقریباً 1.3ملین پاؤنڈز تک پہنچ گیا۔دیگر فلموں کی طرح بلال لاشاری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم نے بھی ناظرین کی تعداد میں کمی دیکھی لیکن کمی اتنی نمایاں نہیں تھی۔