فرنچ فٹبال فیڈریشن کا مسلمان کھلاڑیوں کوافطار کا وقفہ نہ دینے کا فیصلہ

فرنچ فٹبال فیڈریشن نے افطار کیلئے مسلمان کھلاڑیوں کو دوران میچ وقفہ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔گزشتہ دنوں انگلش پریمیئر لیگ میں روزے دار مسلمان فٹ بالرز کے لیے میچز میں افطار بریک کا فیصلہ کیا گیا تھا۔فیڈریشن کے اس فیصلے کو کافی سراہا گیا تھا تاہم اب فرنچ فٹ بال فیڈریشن نے افطار کے لیے مسلمان کھلاڑیوں کو دوران میچ وقفہ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔فٹ بال فیڈریشن نے ریفریوں کو ہدایات دی ہیں کہ رمضان کے دوران مسلمان کھلاڑیوں کو روزہ افطار کرنے کی اجازت دینے کے لیے میچ نہ روکا جائے۔سال 2022 میں جرمن فٹبال لیگ (بنڈس لیگا) کے دوران ایک حیرت انگیز لمحہ دیکھنے میں آیا تھا جب ریفری نے مسلمان فٹبالر موسیٰ نیاختے کو میچ رکوا کر روزہ افطار کرنے کی اجازت دی تھی۔خیال رہے کہ فرنچ فٹبال فیڈریشن کے تحت کلبز کی لیگ جاری ہے جس میں کئی مسلمان کھلاڑی بھی شریک ہیں۔

افطاررمضان المبارکفرنچ فٹبال فیڈریشنکھلاڑیمسلمانمیچوقفہ
Comments (0)
Add Comment