اداکار فیروز خان ہوں یا ان کی بہن و اداکارہ حمائمہ ملک، بلاشبہ ان کے چاہنے والوں کی کمی نہیں لیکن دونوں بہن بھائی آئے دن تنازعات میں گھرے رہتے ہیں۔
اداکارہ حمائمہ ملک جو پہلے ہی پڑوسی ملک کے اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے کے باعث موضوع بحث بنی رہتی ہیں اب انہوں نے گلوکار فرحان سعید کے نئے گانے میں لباس و مناظر سے ناقدین کی توجہ ایک بار پھر اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔
ایک جانب شائقین فرحان سعید کے گانے ’کدی کدی‘ کی تعریفیں کر رہے ہیں، یوٹیوب پر اس گانے کی ویڈیو نے 2 دن میں 2.8 ملین ویوز سمیٹ لیے تو دوسری جانب حمائمہ ملک کے بولڈ سین اور غیر اخلاقی لباس کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے