فخر زمان نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )قومی ٹیم کے بلے باز فخر زمان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔آئی سی سی کی جانب سے قومی کرکٹر فخر زمان کو ‘آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ’ قرار دے دیا گیا۔ اس سے قبل آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کیا تھا جس میں نیوزی لینڈ کے کھلاڑی مارک چیپمین اور سری لنکا کے پرابتھ جے سوریا شامل تھے۔اس حوالے سے فخر زمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ٹویٹ میں لکھا کہ ‘جس طریقے سے نیوزی لینڈ کے کھلاڑی مارک چیپمین نے ٹی 20 میں ہمیں کوٹا، لگ یہی رہا تھا کہ یہ اعزاز انہیں ملے گا۔فخر زمان نے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ تمام ووٹرز اور شائقین کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری حمایت کی۔

ایوارڈپاکستانپلیئر آف دی منتھفخر زمانکرکٹمیچنے آئی سی سی
Comments (0)
Add Comment