پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان لاہور کے شوکت خانم اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، انہیں مزید اسپتال میں رکھنے یا ڈسچارج کرنے کا فیصلہ آج ہو گا۔ڈاکٹروں کی ٹیم عمران خان کا دوبارہ طبی معائنہ کرے گی، جس کے بعد انہیں اسپتال میں رکھنے یا ڈسچارج کرنے کا فیصلہ ہو گا۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنوں نے اپنے قائد عمران خان سے اظہارِ یک جہتی کے لیے شوکت خانم اسپتال کے باہر گلدستے رکھ دیے