عمران خان پر ایک اور قاتلانہ حملے کا خطرہ ، زمان پارک کی سیکیورٹی ہائی الرٹ

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر ایک اور قاتلانہ حملے کے خدشے کے پیش نظر زمان پارک کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق اسپیشل برانچ کی عمران خان پر ایک اورقاتلانہ حملے کی رپورٹ کے بعد زمان پارک کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

زمان پارک میں معمول سے ہٹ کرپولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے جبکہ عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر اسپیشل برانچ اور پولیس کےحکام بھی موجود ہے۔اسپیشل برانچ نےرپورٹ دی تھی کہ عمران خان پر ایک اور قاتلانہ حملہ ہوسکتا ہے ، جس کے پیش نظر کسی بھی غیر متعلقہ گاڑی اور فرد کو عمران خان کی رہائشگاہ جانے پر سختی سے پابندی ہے۔

زمان پارک کےباہرخواتین پولیس اہلکار بھی موجود ہیں جبکہ عمران خان کی رہاش گاہ کےاردگرد سیکورٹی کے خفیہ آلات بھی نصب کر دئیے گئے ہیں۔تحریک انصاف کے رہنماؤں اورصوبائی وزرا کی آمد دی گئی لسٹ سے مشروط کردی گئی جبکہ عمران خاں زمان پارک میں اپنے بیٹوں قاسم اور سلمان کے ہمراہ موجود ہیں۔

پی ٹی آئیحملہزمان پارکسیکیورٹیعمران خانہائی الرٹ
Comments (0)
Add Comment