عمران خان نے پارٹی چھوڑنے والوں کی بنیادی رکنیت ختم کردی

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے پارٹی چھوڑنے والے مرکزی قیادت کے ارکان کی بنیادی رکنیت ختم کردی۔ ذرائع کے مطابق اسد عمر، عامر کیانی اور شیریں مزاری نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کا واٹس ایپ گروپ چھوڑ دیا ہے جب کہ فواد چودھری کو اس گروپ سے نکال دیا گیا ہے۔پی ٹی آئی کی رول آف لسٹ سے بھی کور کمیٹی ارکان کے نام ہٹا دیئے گئے۔تحریک انصاف کی مرکزی و صوبائی قیادت کو پارٹی چھوڑنے والوں کو گروپس سے ریموو کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔بنی گالا کی سوشل میڈیا ٹیم کو ٹوئٹر ، انسٹا گرام ، ٹیلی گرام اور واٹس ایپ گروپ کو دوبارہ اپ ڈیٹ کرنے کی بھی ہدایات دی گئی ہیں۔

PakistanTehreekeInsaf

PTI

ImranKhan

IMRAN KHANPTIپاکستانپی ٹی آئیتحریک انصافعمران خان
Comments (0)
Add Comment