عفت عمر کی نئی وائرل تصویروں پر انٹرنیٹ صارفین کی تنقید

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )پاکستانی سابقہ اداکارہ، ماڈل و میزبان عفت عمر کے مختصر لباس پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب تنقید کی جا رہی ہے۔ میزبان عفت عمر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر چند تصویریں اپلوڈ کی ہیں۔ اداکارہ کو ان تصویروں میں امریکی ریاست ٹیکساس میں سیر سپاٹے کرتے اور دوستوں سے ملتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ عفت عمر نے اِن تصویروں میں پاکستانی روایت کے برعکس مختصر سا سیاہ لباس پہنا ہوا ہے۔ انٹرنیٹ صارفین کا اداکارہ کی اِن تصویروں پر کہنا ہے کہ عفت عمر کو اپنی عمر دیکھتے ہوئے لباس زیب تن کرنا چاہیے جبکہ کچھ کہنا ہے کہ عفت عمر کو ملک سے باہر بھی اپنی روایتوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔

PakistanShowbiz

IffatUmar

اداکارہانٹرنیٹ صارفینپاکستانتصویروںعفت عمر
Comments (0)
Add Comment