بھارتی ریئلٹی شو بگ باس (او ٹی ٹی) میں شامل اداکارہ عرفی جاوید کو نیم برہنہ فوٹو شوٹ کروانے پر دبئی میں گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، عرفی جاوید دبئی میں اپنے ایک نئے پراجیکٹ کی شوٹنگ کروا رہی تھیں کہ پولیس نے آکر شوٹنگ کو روکا اور گرفتار کرلیا۔رپورٹ کے مطابق، عرفی جاوید سے دبئی پولیس حکّام کی جانب سے تفتیش بھی کی گئی۔دوسری جانب، اس معاملے پر عرفی جاوید نے بھارتی میڈیا کو وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ دبئی پولیس کو میرے لباس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے بلکہ وہ لباس پہنے میں جس جگہ پر شوٹنگ کروا رہی تھی اس جگہ کے حساب سے میرے کپڑے مناسب نہیں تھے، اس لیے ہمیں وہاں پر شوٹنگ کے لیے دیے گئے مقررہ وقت میں شوٹنگ مکمل کرنی تھی۔اُنہوں نے بتایا کہ مقررہ وقت پر شوٹنگ مکمل نہ ہونے کی وجہ سے پولیس نے سیٹ پر پہنچ کر شوٹنگ کو روک دیا اور پھر باقی شوٹنگ ٹیم نے اگلے دن مکمل کی اور اس طرح مسئلہ حل ہوگیا۔