عامر خان کی صاحبزادی ایرا خان نے منگنی کرلی

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی صاحبزادی ایرا خان کی گزشتہ روز اپنے بوائے فرینڈ نپور شکھیرے کے ساتھ منگنی ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں منعقدہ اس تقریب میں عامر خان، رینا دتہ، کرن راؤ سمیت دیگر قریبی دوست احباب نے شرکت کی اور نئے جوڑے کو مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

گزشتہ رات ہونے والی منگنی کی مختصر تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں،  ایرا خان نے اس موقع پر سرخ جوڑا زیب تن کیا جبکہ نپور شکھیرے نے سیاہ رنگ کے سوٹ کا انتخاب کیا تھا۔منگنی کی اس تقریب میں عامر خان کی والدہ زینت حسین، کرن راؤ نے اپنے بیٹے آزاد خان اور عامر خان کے بھانجے عمران خان نے بھی شرکت کی۔

انٹرٹینمنٹایرا خانبیٹیعامر خانمنگنی
Comments (0)
Add Comment