عامر خان کا فلموں میں کام کرنے سے وقفہ لینے کا فیصلہ

بالی وُڈ کے ’مسٹر پرفیکٹ‘ عامر خان نے فلموں میں کام کرنے سے وقفہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ عامر خان نے ایک تقریب کے دوران یہ اعلان کیا کہ وہ اب فلموں سے ایک یا ڈیڑھ سال کا وقفہ لینا چاہتے ہیں۔عامر خان نے اپنی فیملی اور والدہ کے ساتھ وقت گزارنے کے باعث فلموں سے وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔عامر خان نے اسی حوالے سے کہا کہ میں یہ کام 35 برس سے کر رہا ہوں اور میں نے پوری توجہ سے یہ کام کیا ہے، مجھے لگتا ہے کہ میں اپنے قریب رہنے والے لوگوں کے ساتھ ٹھیک نہیں کر رہا، اب میرے خیال سے مجھے کچھ وقت کی بریک لینی چاہیے اور میں اب زندگی مختلف طریقے سے جینا چاہتا ہوں، میں مزید ایک یا ڈیڑھ سال بطور اداکار کام نہیں کروں گا۔
اداکاربولی ووڈشوبز انڈسٹریعامر خانفلم انڈسٹریوقفہ
Comments (0)
Add Comment