افغانستان میں برسر اقتدار طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے نیا حکم نامہ جاری کردیا۔
ملا ہیبت اللہ نے حکم دیا ہے کہ طالبان اہلکار سرکاری عہدوں پر موجود اپنے بیٹوں اور رشتے داروں کو نوکریوں سے برطرف کریں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ طالبان اہلکار اپنے بیٹوں یا خاندان کے دیگر افراد کی جگہ دوسرے افراد کی تقرری کریں اور مستقبل میں رشتہ داروں کو ملازمت دینے سے گریز کریں۔
طالبان سربراہ کے حکم کے بعد صوبہ جوزجان کے نائب گورنر مولوی گل محمد سلیم نے اپنے بیٹے کو ان کی ذمہ داریوں سے برطرف کر دیا۔
جوزجان کے نائب گورنر کا بیٹا صوبے کے سکیورٹی ہیڈ کوارٹر میں تعینات تھا۔