امریکی صدر جوبائیڈن ملک میں آئے دن فائرنگ کے واقعات اور اس میں ہونے والے جانی نقصان سے تنگ آگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ریاست مسی سپی میں فائرنگ سے 6افراد کی ہلاکت کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے بیان جاری کیا ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ اس سال 48دنوں میں کم از کم 73بڑے فائرنگ کے واقعات ہوچکے ہیں۔جوبائیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ ان واقعات پر مذمت اور دعائیہ پیغامات کافی نہیں، فائرنگ کے واقعات وبا ہیں اور کانگریس کو اب ایکشن لینا چاہیے۔امریکی صدر نے کہا کہ بندوق کے قانون میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال امریکا میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 44 ہزار اموات ہوئی تھیں۔