شہید ایف سی حوالدار محمد اکبر کی موسیٰ خیل میں فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین

میانوالی (نامہ نگار)کوہلو میں شہید ایف سی حوالدار محمد اکبرکی نمازجنازہ موسیٰ خیل کے علاقہ دلیلی والہ جنازہ گاہ حیات خیلانوالہ  میں اداکردی گئی۔ نماز جنازہ قاری آزاد خان آف چٹہ وٹہ نے پڑھائی۔ شہید کو پورے فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک کر دیا گیا۔ ایف سی کے چاک وچوبند دستے نے سلامی دی۔ قبر پر صدر‘ چیف آف آرمی سٹاف‘ آئی جی ایف سی بلوچستان کی طرف سے پھولوں کی چادریں رکھی گئیں۔ شہید کے والد نے کہاکہ میں اللہ کے فیصلے پر آمین کہتا ہوں۔ مجھے فخر ہے کہ میرا بیٹا شہید ہوا۔

Comments (0)
Add Comment