صبح کے وقت سموگ زیادہ ہونے کی وجہ سے طلبا اور ملازمت پیشہ افراد کو سکولوں اور دفاتر میں جانے کےلئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،ڈاکٹر اقبال اور ڈاکٹر جمشید اور دیگر طبی ماہرین نے سموگ کے مضر اثرات سے محفوظ رہنے کےلئے شہریوں کو ماسک کے استعمال اور پانی زیادہ پینے کی ہدا یت کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سموگ میں اضافہ کے ساتھ آنکھوں میں جلن اور نزلہ،زکام،کھانسی اور بخار کی موسمی بیماریوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے،سانس کے مریضوں کی تکلیف بھی بڑھتی جا رہی ہے ،ایسے میں طلبا اور ملازمت پیشہ اور معمر افراد باہر جاتے ہوئے ماسک کا استعمال ضرور کریں اور زیادہ سے زیادہ پانی پیئے تا کہ ان کا نظام تنفس ڈی ٹاکس ہوتا رہے اور کسی الر جی میں مبتلا نہ ہوں۔