وزارت اعظمی سے برطرف ہونے کے بعد سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے واپس عوام کی عدالت میں جانے کا فیصلہ کیا. جس کے لیے ان کا پہلا جلسہ گزشتہ رات پشاور میں ہوا، جہاں عمران خان نے اپنی عوامی پاور شو کی۔
پشاور جلسہ گار میں لوگوں کی بڑی تعداد عمران خان اور ان کے بیانیہ کا ساتھ دینے جلسہ گاہ پہنچے، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شئیر کی جا رہی ہیں، پی ٹی آئی کے رہنما بھی پشاور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جلسے کی تصویر اور ویڈیوز اپنے آفیشل اکاونٹس پر شئیر کر رہے ہیں۔عمران خان کے فی فیس بک آفیشل اکاونٹ پر بھی ان کی جلسہ گاہ میں خطاب کے دوران لی گئی تصویر شئیر کی گئی۔