شمالی کوریا کا زیرسمندر ڈرون کا ایک اور تجربہ

نئے ڈرون کو Haeil-2 کا نام دیا گیا ہے
راولپنڈی ( نیوز ڈیسک)شمالی کوریا کی جانب سے جوہری صلاحیت کے حامل زیر سمندر حملہ کرنے والے ڈرون کا ایک اور تجربہ کیا گیا ہے ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے ڈرون کو Haeil-2 کا نام دیا گیا ہے ، شمالی کوریا نے کچھ روزقبل زیرسمندر Haeil-1 سونامی نامی ڈرون کا بھی تجربہ کیا تھا، جس کا مقصد بڑی آپریشنل بندرگاہوں کو دھماکے سے ایک بڑی تابکار لہر پیدا کر کے تباہ کرنا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیا ڈرون تجربہ 4سے 7 اپریل کے درمیان کیا گیا، اس ڈرون نے 71 گھنٹے 6 منٹ تک پانی کے اندر ایک ہزار کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا اور کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنایا۔ شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈرون تجربے کا مقصد امریکا اور جنوبی کوریا کو طاقت دکھانا ہے، اس تجربے کی ویڈیو اور تصاویر جاری کر دی گئیں ہیں۔

تجربہڈرونسمندرشمالی کوریا
Comments (0)
Add Comment