شمالی کوریا:ہالی وڈ فلمیں اور ویب سیریز دیکھنے پر پابندی عائد

شمالی کوریا نے ملک میں ہالی وڈ فلمیں اور ویب سیریز دیکھنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے احکامات کی خلاف ورزی پر سخت سزائیں دینے کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا میں ہالی وڈ فلمیں اور ویب سیریز دیکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے، اس حوالے سے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے والدین کو وارننگ دی ہے کہ اگر وہ اپنے بچوں کو غیر ملکی مواد دیکھنے کی اجازت دیں گے تو انہیں سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔رپورٹ کے مطابق اگر کوئی بچہ ہالی وڈ فلم یا ویب سیریز دیکھتے ہوئے پکڑا گیا تو اس کے والدین کو جیل میں ڈال دیا جائےگا رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جو والدین ہالی وڈ فلمیں دیکھتے یا جنوبی کوریا کے افراد کی طرح بات کرتے، رقص کرتے پائے گئے تو اُنہیں 6 ماہ لیبر کیمپ میں گزارنے پڑیں گے جب کہ بچوں کو سزا کے طور پر 5 سال تک سماجی خدمات سر انجام دینا ہوں گی۔شمالی کوریا میں والدین کو ہدایت کی جا رہی ہےکہ وہ اپنے بچوں کو ریاست کے سوشلسٹ نظریات کے مطابق اچھی اور درست طریقے سے تعلیم دیں، کیونکہ اگر ایسا نہیں ہو گا تو بچے سرمایہ دارانہ نظریات کو اپنانا شروع کر دیں گے۔خیال رہےکہ غیر ملکی میڈیا سمیت مغربی شوز یا مواد شمالی کوریا میں سختی سے ممنوع ہے۔

پابندیشمالی کوریاعائدفلمیںہالی وڈویب سیریز
Comments (0)
Add Comment