لاہور (نیوزڈیسک ) لاہور میں بارش کا 20سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ، ، 7 گھنٹے میں 234 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ۔اوسطاً 150 ملی میٹرسےزائدبارش ریکارڈکی گئی، سب سےزیادہ بارش تاجپورہ میں 234 ملی میٹرریکارڈ کرلی۔ایئرپورٹ پر 159،گلبرگ میں 67 ملی میٹر ، مغلپورہ میں 158 ، چوک ناخدا میں 152،لکشمی چوک میں 134،پانی والاتالاب میں 131 ،گلشن راوی 123،،جوہرٹاؤن میں 115 ، اپرمال میں 110،نشترٹاؤن 107، فرخ آباد میں 104،سمن آباد میں 85، اقبال ٹاؤن میں 59.5 اورجیل روڈپر 70 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ۔گزشتہ رات سے شروع ہونے والی بارش کے باعث فیروز پور روڈ ، لکشمی چوک ، جیل روڈ ، کینال ، رائیونڈ روڈ ، کوٹ لکھپت ، کچا جیل روڈ ، جوہر ٹاؤن ، چونگی امرسدھو ، گرین ٹاؤن کاہنہ ، نشتر اور یوحنا آباد ، ساندہ ، باغبانپورہ سمیت دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارش سے گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں ۔سڑکوں اور گلیوں میں کئی انچ تک پانی کھڑا ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، ٹریفک سست روی کا شکار رہی جبکہ موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں بند ہونے سے ٹریفک کی لمبی لمبی قطاریں بھی لگی رہیں ۔