شاہ رُخ خان کے ساتھ فلم ’رئیس‘ پہلے مجھے آفر ہوئی تھی، ایمان علی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ایمان علی کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رُخ خان کے ساتھ فلم رئیس سب سے پہلے انہیں آفر ہوئی تھی۔سوشل میڈیا پر ایمان علی کے ایک انٹرویو کا کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ بھارتی فلم رئیس کے حوالے سے بات کر رہی ہیں۔میزبان اور اداکارہ عفت عمر نے ایمان علی سے سوال کیا کہ مجھے معلوم ہے کہ شاہ رُخ خان کے ساتھ فلم ہماری ایک اور اداکارہ نے کی ہے لیکن رئیس پہلے آپ کو آفر ہوئی تھی مگر آپ نے ان سے اسکرپٹ مانگ لیا تھا آپ نے ایسا کیوں کیا؟جس پر ایمان علی نے کہا کہ ’اسکرپٹ مانگنا میرا حق ہے میں اسکرپٹ پڑھ کر ہی کردار ادا کرنے کیلئے حامی بھرتی ہوں‘۔ایمان علی نے کہا کہ میرے پاس فون آیا کہ شاہ رُخ کے ساتھ فلم ہے تو میں نے کہا ٹھیک ہے اسکرپٹ بھیج دیں لیکن شاید اُن لوگوں کو میرا سکرپٹ مانگنا اچھا نہیں لگا لیکن میں نے نوٹس کیا ہے کہ ہمارے یہاں بھی ایسا ہوتا ہے کہ اسکرپٹ مانگو تو بُرا مان جاتے ہیں اور پھر وہ پروجیکٹ کسی اور کو مل جاتا ہے‘۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ جب انہوں نے ایک قریبی دوست کو کو بتایا کہ انہوں نے شاہ رخ خان کی فلم کے لیے اسکرپٹ مانگا تو سب حیران ہو گئے اور ان سے کہا کہ وہ پاگل ہیں جنہوں نے اتنا بڑا موقع اپنے ہاتھ سے گنوا دیا۔

اداکارہایمان علیبولی ووڈرئیسشاہ رخ حانفلمماہرہ خان
Comments (0)
Add Comment