شاہ رخ خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

نامور بھارتی اداکار شاہ رخ خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔ سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کی مسجد الحرام سے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ شاہ رخ خان کے فینز کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان نے حال ہی میں عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ بتایا جارہا ہے کہ شاہ رخ خان اپنی فلم ڈونکی کی شوٹنگ کے لیے اس وقت سعودی عرب میں ہی موجود تھے۔ ان تصاویر میں شاہ رخ خان کو احرام باندھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ جبکہ انہیں ممکنہ طور پر سیکیورٹی یا ان کی ٹیم کے افراد نے گھیرا ہوا ہے۔

اداکاربھارتسعودی عربشاہ رخ حانعمرہ زائرین
Comments (0)
Add Comment