شاہ رخ خان نے سعودی عرب میں فلم ’ڈنکی‘ کی شوٹنگ کی ویڈیو شیئر کردی

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان فلم ’ڈنکی‘ کی شوٹنگ کے لیے منتخب کردہ  سعودی عرب کے شاندار مقامات دیکھ کر سحر میں مبتلا ہوگئے۔شاہ رخ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سعودی عرب سے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔اس ویڈیو میں اداکار کو سعودی عرب میں فلم ’ڈنکی‘ کی شوٹنگ خوشگوار انداز میں مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں فلم ’ڈنکی‘ کےشوٹنگ شیڈول کو مکمل کرنے سے زیادہ تسلی بخش کوئی اور بات نہیں ہوسکتی۔اُنہوں نے سعودی عرب میں شوٹنگ شیڈول کے مکمل ہونے پر فلم کے پروڈیوسر اور ہدایتکار سمیت دیگر کاسٹ کا شکریہ بھی ادا کیا۔شاہ رخ خان نے فلم کی شوٹنگ کے لیے سعودی عرب کے شاندار مقامات تک رسائی دینے اور زبردست میزبانی پر سعودی وزارت ثقافت کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ’ شکران، بارک اللّٰہ فیک‘۔

بھارتڈنکیشاہ رخ حانشوٹنگفلم انڈسٹریویڈیو
Comments (0)
Add Comment