شاہین نے تو اپنے نکاح کا سوٹ ڈیزائن نہیں کیا، کٹ کیسے ڈیزائن کرلی


قلندرز کی کٹ داماد کے ڈیزائن کرنے پر شاہد آفریدی کا دلچسپ تبصرہ
پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے اپنی ٹیم قلندرز کی کٹ ڈیزائن کی ہے جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر کافی چرچے میں ہیں۔ پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کے لیے لاہور قلندرز کی کٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی ڈیزائن کردہ ہے جس پر شہر کا نقشہ بنا ہوا ہے۔ اب ایک نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کے دوران شاہد آفریدی سے اس حوالے سے سوال کیا گیا جس سے وہ لاعلم نکلے۔ سابق کپتان نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم کٹ شاہین نے ڈیزائن کی۔ ساتھ ہی شاہد آفریدی نے پر مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘شاہین نے تو اپنے نکاح کا سوٹ ڈیزائن نہیں کیا، کٹ کیسے ڈیزائن کرلی’۔ شاہین آفریدی کا لاہور قلندرز کی کٹ سے متعلق صارفین سے سوال،شاہد خان آفریدی کے اس تبصرے پر دونوں میزبان ہنس دیے جس کے بعد لالا خود بھی ہنس پڑے۔ خیال رہے کہ کٹ کی رونمائی سے قبل لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے اعلان کیا تھا کہ شاہین آفریدی ہمارے کپتان ہیں، نئی کٹ بھی وہ ہی ڈیزائن کر رہے ہیں، جیسے وہ وکٹیں گراتے ہیں ان کا کٹ ڈیزائن بھی سب کے ہوش اڑا دے گا۔

پاکستانپی ایس ایل 8سوٹ ڈیزائنشاہد آفریدیشاہین شاہ آفریدیکٹکرکٹلاہور قلندرزمیچ
Comments (0)
Add Comment