راولپنڈی (نیوز ڈیسک )امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اپنے مقبول میزبان ڈان لیمن کو فارغ کردیا۔امریکی اخبار کے مطابق فاکس نیوز کا میزبان ٹکر کارلسن کو ہٹانے کے کچھ دیر بعد ہی سی این این کا فیصلہ آیا۔ ڈان لیمن نے سی این این سے کیریئر ختم ہونے کا سوشل میڈیا پر بتایا۔ واشنگٹن سے امریکی اخبار کے مطابق اینکر ڈان لیمن کا کہنا ہے کہ میرے ایجنٹ نے مجھے سی این این کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ڈان لیمن نے کہا کہ 17 سال ادارے میں رہنے کے بعد بھی انتظامیہ نے براہ راست مطلع نہیں کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے کام میں کچھ بڑے مسائل ہیں۔ دریں اثنا امریکی اخبار کے مطابق اینکر ڈان لیمن نے بڑے مسائل کی وضاحت نہیں کی۔امریکی اخبار کے مطابق ڈان لیمن نے فروری میں ریپبلکن امیدوار نکی ہیلی اور دیگر خواتین کی عمر پر تبصرے کیے تھے۔ سی این این کا کہنا ہے کہ ڈان لیمن کو انتظامیہ سے ملنے کا موقع دیا گیا تھا لیکن انہوں نے ٹوئٹ کو ترجیح دی۔ امریکی اخبار کے مطابق ڈان لیمن اپنے مارننگ شو کی خراب ریٹنگ کی وجہ سے دباؤ میں تھے۔