سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر برطانوی وزیراعظم کو جرمانہ

رشی سونک نے سوشل میڈیا ویڈیو بنانے کیلئے سیٹ بیلٹ کھولی تھی،برطانوی میڈیا
سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر برطانوی وزیراعظم پر جرمانہ ہوگیا، برطانوی میڈیا کے مطابق رشی سونک نے سوشل میڈیا ویڈیو بنانے کیلئے سیٹ بیلٹ کھولی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم رشی سونک نے گزشتہ روز ویڈیو سامنے آنے پر معذرت بھی کی تھی لیکن ٹریفک پولیس نے ان پر جرمانہ عائد کر دیا۔ترجمان برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رشی سونک نے سوشل میڈیا کیلئے کلپ بنانے کی خاطر مختصر وقت کیلئے سیٹ بیلٹ کھولی تھی۔لنکا شائر پولیس نے کہا تھا کہ وزیراعظم کے سیٹ بیلٹ نہ پہننے کے معاملے سے آگاہ ہیں اور اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔

برطانوی وزیراعظمجرمانہرشی سونکسیٹ بیلٹ
Comments (0)
Add Comment