سینئر صحافی ارشد شریف کی میت پاکستان پہنچا دی گئی

کینیا میں قتل کیے گئے سینئر صحافی و اینکر ارشد شریف کی میت لے کر آنے والا طیارہ اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کر گیا۔

ارشد شریف کی میت وصول کرنے کے لیے اُن کے اہل خانہ اسلام آباد ایئر پورٹ پر موجود تھے۔

ان کی میت کو قائد اعظم انٹرنیشنل اسپتال کی مارچری میں رکھا جائے گا۔

فیملی ذرائع کے مطابق ارشد شریف کی نماز جنازہ جمعرات کو دن 1 بجے شاہ فیصل مسجد میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین ایچ الیون کے قبرستان میں کی جائے گی

ارشد شریفپاکستانصحافیقتلمیت
Comments (0)
Add Comment