سڈنی میں شکست کا دکھ سب کو ہے،نسیم شاہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرنسیم شاہ نے سڈنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سڈنی میں شکست کا دکھ سب کو ہے، جو ہوا وہ ماضی کا حصہ بن گیا، ہمیں آگے دیکھنا ہوگا۔نسیم شاہ نے کہا کہ وکٹ جیسی بھی ہو بولنگ اچھی کرنا ہوگی، یہاں پر بولرز کو سپورٹ ملتی ہے، لیکن اچھی وکٹ ہونے کے باوجود کبھی بولرز کو مار پڑ جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ بھارت سے شکست کے بعد ٹیم کا مورال بہت نیچے چلا گیا۔نسیم شاہ نے مزید کہا کہ ہمارا فوکس جنوبی افریقا کے خلاف میچ پر ہے، جو ہمارے ہاتھ میں ہے اس پر فوکس کرنا ہے

۔

ٹی ٹوینٹیسڈنیشکستکرکٹمیچنسیم شاہ
Comments (0)
Add Comment