راولپنڈی (نیوز ڈیسک )بھارت کے سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے گمراہ کن اشتہارات میں اپنا نام، تصویر اور آواز بنا اجازت استعمال کرنے کے خلاف پولیس کو شکایت درج کرا دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس کے سائبر سیل نے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔رپورٹس کے مطابق سچن تنڈولکر نے شکایت میں الزام عائد کیا ہے کہ اشتہارات کو استعمال کر کے شہریوں کو آن لائن مصنوعات اور خدمات خریدنے کے لیے گمراہ کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔