سپریم کورٹ نے پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرانے کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

سپریم کورٹ نے پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرانے کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

سپریم کورٹ کا 25 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس منیب اختر نے تحریر کیا ہے۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا اختیار نہیں ذمے داری ہے، انتخابات کرانا آرٹیکل 218/3 کے تحت الیکشن کمیشن کی بنیادی ذمے داری ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے وکیل نے بتایا کہ پنجاب انتخابات کے لیے سیکیورٹی ہے نہ فنڈز ہیں۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عوام، سیاسی جماعتوں اور الیکٹوریٹس کے لیے انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے، انتخابات صرف درخواست گزاروں کا نہیں بلکہ کے پی اور پنجاب کے عوام کا درینہ مطالبہ ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کسی طور انتخابات کی تاریخ کو ازخود آگے نہیں بڑھا سکتا، الیکشن کمیشن اس سوال کا تسلی بخش جواب نہیں دے سکا کہ انتخابات کی تاریخ کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے یا نہیں۔

انتخاباتپنجاب میں 14 مئیسپریم کورٹ
Comments (0)
Add Comment