سونے کی فی تولہ قیمت میں 550 روپے کی کمی

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 550 روپے کی کمی ہوئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 51 ہزار روپے ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 472 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 29 ہزار 458 روپے ہے۔عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 39 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 616  ڈالر فی اونس ہے۔

روپےسوناقیمتقیمتوں میں کمی
Comments (0)
Add Comment