راولپنڈی (نیوز ڈیسک ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک میں ایک تولہ سونا 2 لاکھ 37 ہزار 300 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح 10 گرام سونا 1714 روپے اضافے سے 2 لاکھ 3 ہزار 446 روپے کا ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر کم ہو کر 1972 ڈالر فی اونس ہے۔