ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 9 ہزار 500 روپے ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 28 روپے اضافے سے ایک لاکھ 79 ہزار 612 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت ایک ڈالر بڑھ کر 1970 ڈالر ہے۔
#Gold #PerTola #Prices #Increased