سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ

ملک میں ماہ نومبر کے پہلے ہی روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 51 ہزار 100 روپے ہوگیا۔اسی طرح 10 گرام سونا 944 روپے اضافے سے ایک لاکھ 29 ہزار 544 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کے دام 13 ڈالر اضافے سے 1653 ڈالر فی اونس ہیں۔

اضافہروپےسوناقیمت
Comments (0)
Add Comment