سوشل میڈیا پر بڑھتے ہوئے رجہحان

عتیق الرحمان

موجودہ دور میں جنگ ذھنوں کو قابو کرنے کی جنگ ھے۔ سیاست ، کاروبار ، معاشرت سب کا مقصد انسانی سوچ پر قابو پانا ھے۔ اور سوشل میڈیا اس کے لئے بہت موثر ھتھیار کے طور پر استعمال ہو رھا ہے سوشل میڈیا انتہائی تیزی سے معاشرے کے ہرطبقے میں پھیل رھا ہے- نت نئےڈیجیٹل پلیٹ فارمز مستقبل قریب میں بہت قیمتی اثاثہ ثابت ھونگے بلکہ تمام کاروبار پر حاوی ھو جائیں گے-سوشل میڈیا حکمران طبقے کو زیادہ تنقیدی نظروں سے دیکھتا ھے-بڑے واقعات کے بارے میں بہت سی انفارمیشن سوشل میڈیا سے مل جاتی ھے-
فیک نیوز اور پراپیگنڈہ سوشل میڈیا پر بہت عام ھوتا جا رھا ھے-سوشل میڈیا پر ٹویٹر، فیس بک اور لنکڈن استعمال کرنے والوں میں زیادہ تعداد ان لوگوں کی ھے جو دوسروں کو persuade کرنا چاھتے ہیں- اس میں سیاست دان، افیشلز، سوشل میڈیا کمپنیاں، پروفیشنلز ، صحافی شامل ہیں۔ جو لوگ صرف گپ شپ کے لئے سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں وہ وٹس ایپ اور فیس بک کا چناؤ کرتے ہیں
اپنے content یا خبر کو تیز اور زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لئے ٹویٹر کا استعمال بہت زیادہ ھوتا ھے- اچھی، بہتر اور اوریجنل تصویر سب سے پر اثر ہتھیار ھے سوشل میڈیا میں۔ وٹس ایپ گروپ گفتگو زیادہ تر لڑائی جھگڑے پر ختم ھوتی ھے۔ دشمن قوتوں کو ان گروپ میں شامل ھو کر اپنا پروپیگنڈا کرنا بہت آسان ھے –
ھلکی پلکھی گھریلو اور اطلاعاتی خبروں کے لئے فیس بک بہترین ھے- کالج اور یونیورسٹی کےزیادہ تر طلباء سوشل میڈیا کی افادیت سے آگا نھیں ہیں۔ وہ سوشل میڈیا کو صرف connectivity کا ایک ذریعہ سمجھتے ہیں اور گپ شپ کے لئے ۷-۸ گھنٹے موبائل استعمال کرتے ہیں -بہت کم لوگوں کو آگاھی ھے کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم اور سوشل میڈیا جائز آمدنی کا بہت موثر ذریعہ ہیں۔ البتہ سوشل ایونٹس ، سماجی برائیاں، عورتوں اور بچوں کے حقوق کو سوشل میڈیا بہت اجاگر کرتا ھے۔

Analytic کے ذریعے سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کی عادات، پسند ناپسند کا بڑی اسانی سے پتا چلا کر بڑی بڑی کمپنیاں کاروبار کرتی ہیں۔
بہت کم لوگ لمبی ویڈیو دیکھتے ہیں۔ ایک سے ڈیڑھ منٹ سے زائد ویڈیو نھی ھونی چاہیےاگر گرافکس بھت اچھے ہیں تو دو منٹ بیس سیکنڈ تک کافی ھے-
انفارمیشن کو چھوٹے چھوٹے حصوں میں پھلائیں- ویب سیریز سب سے موثر ہھتیار ھر persuasion کے لئے
اعلی تعلیم یافتہ طبقہ خاص طور سوشل میڈیا پر اپنا content کم استعمال کرتے ہیں۔ کم از کم پاکستان میں ۔ اگر یہ طبقہ سوشل میڈیا استعمال کرے تو معاشرے میں بڑی تبدیلی آ سکتی ھے. ضلعی انتظامیہ کے حکومتی آفیسر سوشل میڈیا کا اچھا استعمال کر رھے ھیں۔ سینئر آفیسر سوشل میڈیا سے دور ھی رھتے ہیں سوشل میڈیا نیا طرز زندگی ھے۔ اس کو جلد اپنانا ھو گا۔ اب ھر جگہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی استعمال ھو رھی ھے

digital media trendsnew trends in mediapoliticianssocial media influencesocial media influence on societySocial media postsSocial Media Trendsvideosپروپیگنڈارجہحانسوشل میڈیاسوشل میڈیا کمپنیاںگرافکسنئےڈیجیٹل پلیٹ فارمز
Comments (0)
Add Comment