تھرکول پاور نے ۶۶۰ میگاواٹ بجلی کی فراہمی شروع کر دی ہے۔ ۲۰۱۳میں حکومت سندھ نے فیصلہ کیا تھا کہ تھر میں واقع کوئلہ کے زخیرہ کو استعمال میں لا کر اس سے بجلی بنائی جائے گی۔ ۳۔۱ بلین ڈالر کا یہ منصوبہ پبلک پروائٹ پارٹنر شپ کے تحت اینگرو انرجی نامی کمپنی کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے مطابق سندھ حکومت تھر میں انفراسچکر کا کام کریں گی جبکہ اینگرو کمپنی مینیگ اور پلانٹ لگانے کا کام کریں گی ۔اس منصوبے کی وجہ سے اس علاقے میں خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا اور لوگوں کی معاشی زندگیوں میں بہتری آئے گی۔
اپریل۲۰۲۲ میں پلانٹ نے آزمائشی پیدا وار شروع کر دی تھی اور اب ۶۶۰ میگا واٹ نجلی کو باقاعدہ نیشنل گرڈ میں شامل کر لیا گیا ہے ۔نیپرا اگلے ۲۰ سال کیلے بجلی کا ٹیرف ۸روپے مقرر کیا ہے ۔ منصوبے کے مطابق ۲۰۲۶ تک بجلی کی پیدا میں ۲۰۰۰ میگاواٹ کا اضافہ کیا جائے گا