کراچی ( نیوز ڈیسک)سندھ فوڈ اتھارٹی نے گیارہ مصنوعات جن میں سلانٹی ویجیٹیبل، ٹوئچ کلاسک، سنیکرزہاٹ مسالہ، سنیکر پیزا، پوٹیٹو سٹکس، چیز بال مسالہ، چیز بالز چیز، کائی کورین ہاٹ، کائی سپائسی مالا، کائی مالاووک اور کائی کورین کمچی شامل ہیں، لیبارٹری ٹیسٹ کے نتیجے میں انسانی استعمال کے لیے مضر صحت قرار دے کر مارکیٹ سے اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے-