ٹوئٹر پر 40 ملین فالورز رکھنے والے بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہو گیا جو ہیکرز کی جانب سے فروخت کے لیے بھی دستیاب ہے۔بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرنے کے بعد ہیکرز نے ایلون مسک کو بھی دھمکی دے دی کہ اگر شرائط پوری نہ ہوئیں تو ٹوئٹر صارفین کا ڈیٹا ڈارک ویب پر جاری کر دیا جائے گا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والی شخصیات میں دوسرے نمبر پر موجود سپر اسٹار سلمان خان کے ٹوئٹر پر 40 ملین سے زائد فالورز ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہیکرز نے سلمان خان سمیت اہم شخصیات کا اکاؤنٹ ہیک کرنے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے بھاری رقم کا مطالبہ کیا ہے۔ہیکرز نے ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک کو دھمکی دی ہے کے اگر ان کی شرائط پوری نہیں کی گئیں تو 400 ملین ٹوئٹر صارفین کا ڈیٹا ڈارک ویب پر ریلیز کر دیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کا ہیک کیے جانے والا ٹوئٹر اکاؤنٹ فروخت کے لیے بھی دستیاب ہے، ناصرف سلمان خان بلکہ گوگل کے سی ای او سندر پیچائی اور امریکی گلوکار چارلی پو سمیت مختلف اہم و معروف شخصیات کے اکاؤنٹ بھی ہیک کیے جا چکے ہیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہیکرز کی طرف سے ٹوئٹر پوسٹ کے ذریعے ہیک کیے گئے ڈیٹا کا ثبوت پیش کیا گیا جس میں سلمان خان سمیت اہم شخصیات کے فون نمبرز، ای میل ایڈریس اور دیگر اہم معلومات موجود ہیں