سلمان خان بگ باس 16 سے آوٹ، اب کرن جوہر میزبانی کریں گے

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان ڈینگی میں مبتلا ہوگئے ہیں جس کے باعث انہوں نے رئیلٹی گیم شو بگ باس 16 کی میزبانی سے رخصت طلب کرلی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان کی گزشہ کچھ دنوں سے طبعیت ناساز تھی جس کے باعث وہ گزشتہ کئی قسطوں میں بگ باس 16 کی میزبانی کرتے ہوئے بھی نہیں نظر آرہے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سپر اسٹار ڈینگی کا شکار ہوگئے ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔بھارتی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ سلمان خان کی جگہ اب کرن جوہر بگ باس 16 کی میزبانی کریں گے۔

بگ باسسلمان خانکرن جوہرمیزبانی
Comments (0)
Add Comment