اکثر لوگ سلاد کو ذائقے کی وجہ سے نظر انداز کرتے نظرآتے ہیں لیکن کئی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سلاد کھانے سے انسان کا موڈ بہتر ہوجاتا ہے۔حال ہی میں آسٹریلیا میں ایک سروے کیاگیا ہے جوکہ ایک تحقیقاتی پروگرام کا حصّہ تھا، یہ سروے 15 سال سے زائد عمر کے 12 ہزار افراد پر کیا گیااس سروے کے نتائج کے مطابق، سبزیاں، پھل اور سلاد کھانے سے انسان کا موڈ بہتر ہوجاتا ہے۔ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سبزیاں اور سلاد انسان کے جسم میں زبردست سرمایہ کاری کی حیثیت رکھتے ہیں اور یہ انسان کی دماغی کیفیات کو بھی بہتر بناتے ہیں۔اس ضمن میں ایک امریکی یونیورسٹی میں ایک چھوٹا تجربہ کیا گیا جس میں 100 طلبہ شامل تھے۔ ان طلبہ سے کہا گیا کہ وہ روزانہ کوئی پھل، سلاد یا سبزی کھائیں اور فاسٹ فوڈ، چاکلیٹس اور ڈونٹس وغیرہ کھانے سے گریز کریں۔ جب ان ہدایات پر تمام افراد نے عمل کیا تو اُنہوں نے اگلے دس دن میں اپنے اندر بے چینی اور ڈپریشن میں نمایاں کمی اور مزاج میں خوشی کو محسوس کیا۔اس سے قبل بھی اس طرح کی تحقیقات کی گئی تھیں، 2017 میں جرمنی کی ایک یونیورسٹی کے 40 طلبہ پر سوالیہ انداز میں ایک سروے کیا گیا تھااس تحقیق کے نتائج سے پتا چلا تھا کہ سبزی اور پھل کھانے والے افراد زیادہ خوش اور ہشاش بشاش رہتے ہیں۔اس کے بعد 2021 میں امریکا اور فرانس سمیت آٹھ ممالک میں کی گئی ایک میٹا اسٹڈی میں بھی یہ بات سامنے آئی تھی کہ سبزیاں اور پھل کھانے سے انسان کی صرف صحت ہی بہتر نہیں ہوتی بلکہ موڈ بھی اچھا ہوجاتا ہے۔سلاد کھانے سے انسان کے موڈ میں بہتری کی وجہ سبزیوں اور پھلوں میں موجود اہم معدنیات ہیں جوکہ دماغ پر فوری اور بہتر اثر ڈالتے ہیں۔