سعودی ولی عہد کا قطری شاہی خاندان کے سینئر رکن کے انتقال پر اظہارِ افسوس

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے قطر کے شاہی خاندان کے رکن محمد بن حمد بن عبداللّٰہ بن جاسم آل ثانی کے انتقال پر افسوس کا  اظہار کیا ہے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے محمد بن حمد بن عبداللّٰہ بن جاسم آل ثانی کے انتقال پر امیرِ قطر تمیم بن حمد آل ثانی سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

سعودی ولی عہد نے مرحوم کے دیگر اہلِ خانہ سے بھی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قطر کے شاہی خاندان کے سینئر رکن کے انتقال پر تعزیتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ شیخ محمد بن حمد بن عبداللّٰہ بن جاسم الثانی کے انتقال کی خبر سن کر دکھ ہوا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور سوگوار خاندان سے اظہارِ تعزیت کرتا ہوں۔

سعودی ولی عہدمحمد بن حمد بن عبداللّٰہ بن جاسم آل ثانیمحمد بن سلمان
Comments (0)
Add Comment