سعودی حکومت مملکت میں ایک نئی ایئرلائن سروس کے آغاز کا ارادہ رکھتی ہے جس کے پیش نظر اس نے یورپی کمپنی کو 40 نئے طیارے خریدینے کیلئے بات چیت بھی شروع کردی ہے۔اس حوالے سے سعودی ایوی ایشن انڈسٹری کے ذرائع نے کہا ہے کہ یورپ کی طیارے بنانے والی کمپنی ایئربس سے اے350 طیاروں کا آرڈر دینے کے سلسلے میں گفت و شنید جاری ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر تصدیق ہو جاتی ہے تو 12ارب ڈالر مالیت کے خود مختار پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) کے ذریعے خریداری کا اعلان اس ہفتے کیا جاسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی نئی ایئرلائن کا مرکز دارالحکومت ریاض ہوگا جبکہ سرکاری ایئرلائن جدہ سے آپریٹ کرے گی۔