راولپنڈی (نیوز ڈیسک )سعودی عرب میں وائرل ہونیوالے پاکستانی بزرگ عبدالقادر مری کی تازہ تصویر سامنے آگئی جسے دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑگئی ہے ۔سامنے آنیوالی تصویر میں ایک بزرگ شخص کو نوجوانوں کو دم کرتے دیکھا جاسکتاہے اور کہا جارہاہے کہ یہ وہی بزرگ ہیں جو سعودی عرب میں اپنے دوستوں کو ڈھونڈتے ہوئے صحابہ کرام اجمعین جیسا لباس ہونے کی وجہ سے وائرل ہوگئے تھے ۔ان کی یہ تصویر شیئرکرتے ہوئے ایک صارف نے دعویٰ کیا کہ بابا جی نے ایک عمرہ کرنے کے بعد پاکستان واپس آکر نیا کاروبار شروع کردیا۔ان کی اس ویڈیو کے سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین نے طرح طرح کے تبصرے شروع کردیئے ۔ایک صاحب نے لکھا کہ بس غالب یقین تھا اس کا، یہ شروع ہونے والا تھا۔حیات خان لغاری نے لکھا کہ تحقیق کے بغیر ایسی بات نہیں کرنی چاہیے ، ہوسکتاہے کہ وہ سردرد کا دم کررہے ہوں ۔ بہرکیف ان کی اس ویڈیو پر طرح طرح کے تبصروں کا سلسلہ جاری و ساری ہے ۔یادرہے کہ یہ بزرگ پاکستانی ہیں اور ان کا تعلق بلوچستان کے ضلع حب کے علاقے ساکران سے ہے۔اس بزرگ کا نام عبدالقادر عالیانی مری ہے اور وائرل ویڈیو میں یہ انتہائی پریشان نظر آتے ہیں۔ اس حوالے سے ان کا موقف پہلی بار سامنے آیا ہے۔ بزرگ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں کے نہ ملنے پر پریشان تھے اور کسی نے ان کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی۔ انہوں نے کہا کہ اس ویڈیو کا فائدہ یہ ہوا کہ اس کی وجہ سے انہیں اپنے ساتھی بھی مل گئے اور وہ پوری دنیا میں مشہور بھی ہوگئے۔