سعودی حکومت نے پاکستانی طلباء کو اسکالر شپ دینے کا اعلان کردیا ہے۔
سعودی عرب میں پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ اسکالرشپ 75 فیصد پاکستان، 25 فیصد سعودی عرب میں زیرتعلیم طلباء کے لئے ہے، سعودی عرب کی 25 جامعات میں پاکستانی طلباء تعلیم حاصل کریں گے۔
پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستانی طلباء ڈپلومہ، بیچلرز، ماسٹرز، اور پی ایچ ڈی کرسکیں گے، اسکالر شپ میں قانون، انجینئر، ایڈمنسٹریشن، معاشیات، کمپیوٹر سائنس کے مضامین شامل ہوں گے۔
بلال اکبر نے کہا کہ ہر سال طلباء کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہے گا، سعودی وزارت تعلیم کی شرائط پاکستانی سفارت خانہ کی ویب سائیٹ پر موجود ہیں۔
پاکستانی سفیر نے کہا کہ مستقبل میں پاکستانی کالج یا یونیورسٹی کی شاخ قائم کرنے کی اجاز ت دی جائے گی۔