سعودی جھنڈے کے ساتھ ماڈلنگ، خاتون ماڈل پر کلمے کی توہین کا الزام

راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) مس سعودی عرب اور بہت سے نامور ٹائٹل اپنے نام کرنے والی عربی ماڈل رومی القحطانی شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔سعودی پرچم کے ساتھ کلمہ کی بے حرمتی کرنے پر مس سعودی عرب کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ انہوں نے سعودی عرب کا جھنڈا پہن کر کلمہ کی توہین کی۔ماڈل رومی القحطانی نے انسٹاگرام اکاونٹ پر سعودی پرچم تھامے اپنی تصاویر شئیر کیں. جس میں انہیں تاج تھامے بغیر آستین کے گاؤن میں دیکھا جا سکتا ہے۔ماڈل کی جانب سے اس قسم کی تصاویر کے سامنے آنے کے بعد دنیا ھر سے ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے، دنیا بھر کے مسلمان شدید غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں اور ساتھ ساتھ سعودی عرب کی حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ معروف ماڈل کے خلاف جلد سے جلد کارروائی کرے۔ایک صارف ٖغصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ‘99 فیصد لوگ جھنڈے کے استعمال پر بجا طور پر ناراض ہیں لیکن سچ کہوں تو ہمیں اس بات پر اور بھی زیادہ غصہ آنا چاہیے کہ ایک مسلمان خاتون اس افسوسناک حرکت کا حصہ بنی ہے ‘۔مزید یہ بھی لکھا کہ بے شک یہ ایک فحش طریقہ ہے۔ اور سب سے افسوسناک بات یہ ہے کہ اس کو کس طرح مادیت پرستی کی غلاظت سے ڈھانپ کر دھندلا دیا جا رہا ہے۔

الزامتوہینسعودی جھنڈےسعودی عربکلمےماڈلنگ
Comments (0)
Add Comment